Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ جانے کی اجازت نہ دی ,گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا | زرائع نیوز

سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ جانے کی اجازت نہ دی ,گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد سپریم کورٹ نے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ جانے کی اجازت نہ دی، عدالت نے انہیں پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان نے استدعا کی کہ انہیں اپنے گھر بنی گالہ جانے کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے ان کی یہ استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اب عمران خان کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اس لیے عدالت جہاں کہے گی انہیں وہاں رکھا جائے گا۔

اس دوران ان کے وکلا اور رشتے داروں کو ان سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

10 لوگ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کرسکیں گے۔

اگر وہ ان کے ساتھ رات بھر رہنا چاہیں یا صبح تک رہنا چاہیں تو رہ سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کے کیس کی سماعت صبح 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ۔