پاکستان میں پہلی ایئرٹیکسی سروس لانے کی کوشش کرنے والے کمپنی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئےتھے تاہم درخواست جمع ہونے اور پولیس تحقیقات کے بعد وہ گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی ایئر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ، عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ایئر پورٹ تھانے جمع کرادئی تھی۔
درخواست عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب سےتھانےمیں دی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ رات 10 سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہےنامعلوم افراد عمران اسلم کو ساتھ لےگئےہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عمران اسلم کی گمشدگی کے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ عمران اسلم دو دن بعد جمعے کی صبح گمبخیر و عافیت گھر پہنچ گئے اور بہت تھکے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بات نہیں کرنا چاہ رہے اور آرام کررہے ہیں