میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے ذمہ دار خالد ہاشمی کو پی پی کی بلدیاتی حکومت کے دور میں ڈائریکٹر چڑیا گھر نہیں لگایا جائے گا۔
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی کی ہلاکت کے ذمہ دار خالد ہاشمی کی بحالی کا معاملے پر
میئر کراچی مرتضی وہاب نے خالد ہاشمی کی بحالی کی تردید کر دی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ہتھنی کی ہلاکت کے ذمہ دار خالد ہاشمی کو بحال نہیں کیا گیا، سابق ڈاریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کی بحالی کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سابق ڈائریکٹر چڑیا گھر کو نااہلی کے باعث دوران ایڈمنسٹریٹرشپ دو دفعہ عہدے سے ہٹایا، خالد ہاشمی کو ڈائریکٹر چڑیا گھر پی پی میئرشپ دور کے دوران کبھی نہیں لگایا جائے گا۔