Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی شہری نے معمولی سی بات پر بیوی کو طلاق دے دی | زرائع نیوز

سعودی شہری نے معمولی سی بات پر بیوی کو طلاق دے دی

سعودی عرب میں معمولی جھگڑوں پر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی شرح میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معمولی سی بات پر طلاق کا تازہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر نے خود سے آگے چلنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار اپنے بیوی کو سمجھایا کہ وہ راستے میں چلتے ہوئے اس سے آگے نہ چلا کرے تاہم بات نہ ماننے پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔

اسی طرح ایک سعودی شخص نے بیوی کو محض اس لیے طلاق دی کہ اس کی بیوی نے دعوت کے دوران مہمانوں کے سامنے بکرے کی سری نہیں رکھی۔ جب مہمان چلے گئے تو شوہر نے بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ اس نے کھانے کا سب سے اہم جُز مہمانوں کے سامنے پیش نہ کر کے ان کی بے عزتی کی اور اسے اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک خبر یہ بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی شخص نے ہنی مون کے دوران اپنی بیوی کو پائل پہننے پر طلاق دے دی تھی کیوں کہ اسے پسند نہیں تھا کہ وہ پائل پہنے اور وہ اس حوالے سے اپنی بیوی کو بتا بھی چکا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس