وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے قوم پیٹ پر پتھر باندھنے اور 200 روپے فی لیٹر پیڑول خریدنے کو بھی تیار ہے۔
مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ چالیس سال تک اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ڈاکے ڈالے اور پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا، اب وہی لوگ ہمیں حکومت چلانے اور مہنگائی کم کرنے کا درس دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم نے وزیر اعظم کو ووٹ اس لیے دیا کہ ڈاکوؤں سے پیسہ وصول کریں کیونکہ ماضی میں اس قوم کے ساتھ بڑا ظلم ہوا اور وہ اب اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا چاہیے کتنی ہی مہنگائی ہوجائے، پاکستانی قوم 200 روپے فی لیٹر پیٹرول کے اخراجات برداشت کرنے اور فاقے کر کے پیٹ پر پتھر باندھنے کے لیے بھی تیار ہے۔
12 کروڑ روپے قرض کی عدم ادائیگی، سعودی کمپنی کی درخواست پر فیصل واؤڈا کو عدالتی طلبی کا نوٹس
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے سکھایا کرسی اہم نہیں بلکہ کام اہم ہوتا ہے، دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، اب قوم فیصلہ کرچکی اور وہ ملک کی خاطر مہنگائی سمیت ہر قسم کی پریشانی برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کو ملاکر 25 سے 28 ہزار نوکریاں فراہم کی جائیں گی، رمضان المبارک کے پہلے 10 روز میں اپنی مدد آپ سے 200 سے 400 نوکریاں دیں گے۔
ختم بخاری کی تقریب میںفیصل واوڈا کی آمد، علما نے تقریب کا بائیکاٹ کردیا
