نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جسٹنڈا آرڈن نے اپنے دوست کے ساتھ منگنی کرلی، انہوں نے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا کہ جب ملک میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
جسٹنڈا آرڈن کی عمر 38 سال ہے، انہوں نے اپنے دیرینہ 41 سالہ دوست اور ٹی وی اینکر کلارک گفورڈ سے گزشتہ ہفتے باقاعدہ منگنی کا اعلان کیا، منگنی کی تقریب نیوزی لینڈ کے جنوبی علاقے میں واقع بیچ پر منعقد ہوئی۔
منگنی کے موقع پر کلارک گفورڈ نے جسٹنڈا کو ہیروں کی انگوٹھی پہنائی جبکہ اس موقع پر مذہبی رسم بھی ادا کی گئی، جسٹنڈا اور کلارک کے 2014 سے ایک دوسرے سے تعلقات ہیں اُن کے ہاں گزشتہ برس بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

منگنی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب انتخابات میں ایک سال باقی رہ گیا، سیاسی تجزیہ نگار اس منگنی کو سیاسی مقبولیت قرار دے رہے ہیں۔جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گفورڈ نے اگرچہ اب منگنی کی ہے، تاہم دونوں کے ہاں 21 جون 2018 کو پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جسٹنڈا کی ترجمان نے دونوں کی شادی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نومبر 2020 سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ان سے قبل 1990 میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا تھا۔ بے نظیر بھٹو نے 1990 میں بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسنڈا ایرڈرن نے بچی کو ایک ایسے دن پر جنم دیا، جس دن بے نظیر بھٹو پیدا ہوئی تھیں۔
