ایم کیو ایم پاکستان سندھ اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر لانے پر سرگرم

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم سرگرم  ہوگئی ہے اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلیے حتمی مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کرائی گی، جس کے لیے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھی جماعتوں سے مذاکرات کیے جائیں گے۔

ایم کیو ایم نے جی ڈی اے سے دوبارہ مزاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن اسمبلی رعنا انصار اور علی خورشید کے ناموں پر غور کررہی ہے

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد ایم کیو ایم نگراں سیٹ اپ کے مشاورتی عمل میں شامل ہو سکے گی۔

ذرائع کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو امیدواروں میں سے رعنا انصار مضبوط امیدوار ہیں، اُن کی بطور اپوزیشن نامزدگی اور کامیابی سے ایم کیو ایم تاریخ رقم کرے گی کیونکہ سندھ اسمبلی میں کبھی کوئی خاتون اپوزیشن لیڈر نہیں بنی ہیں۔

اُدھر حلیم عادل شیخ نو مئی کے بعد سے اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلیے کارروائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان گھٹ جوڑ قرار دیا تھا۔