گورنر سندھ آئی ٹی پروگرام ٹیسٹ، امیدواروں کیلیے ہدایت نامہ جاری

گورنر سندھ کی جانب سے جدید آئی ٹی کورس کروانے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

کامران ٹیسوری نے کلاسسز کے لیے بنائے گئے حال کا افتتاح کردیا جبکہ پروگرام بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

جدید آئی ٹی پروگرام میں میٹا ورس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ویب تھری کے کورسسز کروائے جائیں گے جس کے بعد کوئی بھی باصلاحیت شہری ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آرام سے کما سکے گا۔

اس پروگرام کے لیے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جس کے بعد امتحان کا مرحلہ ہوگا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ امتحانات میں آنے والے امیدواروں کے موبائل فون، ڈیجیٹل گھڑی، ڈیجیٹل آلات اور بیگ کمرہ امتحان میں لانے پر پابندی ہوگی۔

گورنر سندھ جدید آئی ٹی کورس میں‌ رجسٹریشن کروانے کا طریقہ

اس کے علاوہ امیدواروں کو رجسٹریشن کارڈ کی کاپی (ای میل پر بھیجی گئی ہے)، اصل شناختی کارڈ، نیلا یا سیاہ پین اور کلپ بورڈ لانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ امیدواروں کا امتحان تین درجوں میں ہوگا، جس میں آٗئی کیو، انگریزی اور میتھس ہیں، کامیاب ہونے والے امیدوار کے نام کا اعلان رزلٹ کی صورت میں کیا جائے گا اور پھر کلاسز کا آغاز ہوگا۔