توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج رات گئے اچانک لندن روانہ ہوگئے، جس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ میں شرکت کے لیے لندن گئے، جج کی ٹریننگ میں شرکت کے لیے نامزدگی کا چیف جسٹس خط سامنے آگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں لندن روانہ ہو گئے ، چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل ٹریننگ میں شمولیت کے لیے نامزدگی کی تھی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سیشن جج کو لکھا گیا خط سامنے آگیا خط کے مطابق جج ہمایوں دلاور پانچ اگست سے 13 اگست تک لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔
یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لا پر جوڈیشل کانفرنس جاری ہے، خط کے مطابق جج فیضان حیدر گیلانی کی جگہ جج ہمایوں دلاور کو نامزد گیا کیا ہے ،ملک بھر سے ججز کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ججز کی جوڈیشل ٹریننگ میں شمولیت کے لیے ججز کی نامزدگی اور ویزہ پراسیس کا عمل دو ماہ سے جاری تھا ، کچھ ججز کو ویزہ نا ملنے پر نام تبدیل کرکے دوسرے ججز کو شامل کیا ، پشاور میں بھی کچھ ججز کو ویزہ نا ملنے پر نام تبدیل کیے گئے۔