وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دو دن بند رہے گی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام رجسٹرار کے جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری اور سینئر سپرنڈنٹنٹ پولیس کی اجازت نہ ملنے پر جامعہ کا دفتری کام 13 اور 14 ستمبرکو بند رہے گا۔
ذرائع کے مطابق نقص امن کے خدشے کے تحت دونوں کیمپس مکمل طور بند رہیں گے ، وفاقی یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلی بار عبدالحق کیمپس میں طلبا تنظیم پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھی جبکہ دوسری جانب دوسری طلبا تنظیم کی جانب سے بھی پروگرام کی اجازت کیلیے درخواست دی گئی تھی جس پر دونوں کے مابین کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جس کے پیش نظر دی گئی اجازت منسوخ کر کے دو دن یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے۔