لاہور میں پولیس نے پنجاب میں سب قبضے کرنے والے مشہور زمانہ ’ڈان‘ کو گرفتار کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کی جانب سے زمینوں پر قبضے کی شکایات پر پولیس کو منشا بم کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے اور واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے ٹاؤن شپ سے سب سے بڑے ڈان منشا بم کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشاء بم پہلے کئی بار گرفتار ہو چکا ہے۔
پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر منشاء بم کو سی سی پی او کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے کے دورے کے دوران قبضہ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیا تھا۔
