Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، مسلم لیگ (ن) کے صدر فراڈ اور بھتہ کیس میں گرفتار | زرائع نیوز

کراچی، مسلم لیگ (ن) کے صدر فراڈ اور بھتہ کیس میں گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فراڈ اور بھتہ خوری کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر سلمان خان کو گرفتار کرلیا۔

سید دانس غازی نامی شہری کی جانب سے مسلم لیگ ن کراچی کے صدر اور معروف برائیڈل بوتیک و سیلون کی مالک عائشہ وارثی کے خلاف درج مقدمے پر کارروائی کی۔ ایف آئی اے کے مطابق مدعی سید دانش غازی نے ملزم سلمان خان اور عائشہ وارثی نامی خاتون کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرایا۔

مدعی کے مطابق ملزم سلمان خان نے خود کو ڈیفنس میں لگژری اپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر ظاہر کیا جبکہ عائشہ وارثی نامی خاتون نے خود کو لگژری اپارٹمنٹ کا سی ای او ظاہر کیا۔ ملزمان نے واٹس گروپ میں ایڈ کرکے خود کو اپارٹمنٹ کی انتظامیہ ظاہر کیا جبکہ عائشہ وارثی اور سلمان خان لگژری اپارٹمنٹ کے نہ ڈائریکٹر ہیں اور نہ انتظامیہ میں شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ وارثی کا رئیل اسٹیٹ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ معروف  برائیڈل بوتیک اور سیلون کی مالک ہیں، ملزمہ نے اپارٹمنٹ کی بحالی کے لیے پانچ کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا۔ ملزمان نے جعلی طور پر خود کو اپارٹمنٹ کیا انتظامیہ ظاہر کرکے عوام کا پیسہ ہڑپنے کی کوشش کی۔