ایکس ( ٹویٹر ) کے صارفین اب بہت جلد ٹیکسٹ میسیجز بھیجنے کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کال بھی کرسکیں گے۔
سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کی سی ای او لنڈا یاکرینو نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ایکس اپنے ایپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کی سہول فراہم کرے گی۔
ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق بہت جلد ایکس کی ایپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی، تاہم یہ سہولت ہر ایک کے لیے نہیں ہوگی، بلکہ صرف پریمیئم ممبر شپ کے حامل صارفین ہی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
پریمیئم شپ کے حامل وہ صارفین ہیں جوفیس ادا کرنے کے بعد اس کیٹیگری میں جگہ پاتے ہیں اور ایکس اکاؤنٹ پر ان کی آئی ڈی کے سامنے نیلے رنگ سے ٹک کا نشان بنا ہوتا ہے۔
تاہم بدقسمتی سے ایکس کے پریمیئم صارفین کی تعداد ایک ملین سے زیادہ نہیں ہے، جبکہ ایلون مسک کے مطابق ان کی ایپ کے مجموعی صارفین 550 ملین سے زائد ہیں۔
اس طرح ایکس کے دو فیصد سے بھی کم صارفین آڈیو ویڈیو کال کی سہولت کا استعمال کرسکیں گے۔