Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی قانونی ٹیم کے رکن اور وکیل ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے شعیب شاہین کو غدار قرار دے دیا۔

‏پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ایک ممبر نے دوسرے ممبر پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے شعیب شاہین ایڈووکیٹ خلاف ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ شعیب شاہین ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے غداروں کے بارے میں پہلے والی ٹویٹ کی تھی، کور کمیٹی کے سینئرز کے مشورے کے بعد پہلے ڈیلیٹ کر دی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا انہیں اپنے اس ٹویٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا، میرے الفاظ پر نشان لگائیں یہ ٹویٹ بہت سے مجرموں اور ایجنٹوں کو تنگ کرے گا‘۔

شعیب شاہین نے شیر افضل کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا جو شخص پارٹی میں تفرقہ پیدا کرے وہ پی ٹی آئی سے نہیں ہوسکتا، آج صبح سپریم کورٹ میں شیر افضل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا تھا، پارٹی نے پانچ ترجمان نامزد کیے ہیں ان میں سے ایک میں ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا مؤقف ہی پی ٹی آئی کا موقف ہے جبکہ شیر افضل کے الزامات انکی ذاتی رائے ہے پارٹی کا موقف نہیں ہے‘۔