Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بہنوئی کو قتل کے ارادے سے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

بہنوئی کو قتل کے ارادے سے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان گرفتار

 کراچی: پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خنجر پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا منصوبہ  بنا کر کے پی کے سے کراچی آنے والے دونوں ملزمان کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے ۔ دونوں ملزمان خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

سکھن پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہل کاروں نے 2 مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کیے گئے۔

جس کے بعد دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں  خیبر پختون خوا سے کراچی اپنے بہنوئی کو قتل کرنے آئے تھے۔

پولیس اس حوالے سے مزید حقائق جاننے کے لیے ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔