Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوارجاں بحق | زرائع نیوز

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوارجاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے ٹول پلازہ رینجرز چوکی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار زخمیوں اور متوفین کی لاشوں کو ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں ںے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ احسن اور 27 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو عباسی اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں 40 سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 45 سالہ شہزاد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دونوں افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی زوار حسین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ذیشان اور اس کے ساتھ زخمی شہزاد ناظم آباد دو نمبر کے رہائشی ہیں جبکہ متوفی ذیشان کی لیاقت آباد میں پرندوں کی دکان ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے زوہیب اور احسن دوسری موٹر سائیکل پر سوار اور نیو کراچی سیکٹر فائیو ای کے رہائشی تھے جو کہ کاٹھور کے قریب باڑے پر کام کرتے تھے اور گھر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

، موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار تھے جس میں تیسرا شخص جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا وہ متوفی زوہیب کا ماموں ہے جو کہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔