Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اورنگی ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا |

اورنگی ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا

کراچی: اورنگی ٹاون کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسجد کے موذن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بہار کالونی میں شادی ہال کے قریب سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ مولانا رحیم اللہ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ریسکیو ٹیم نے مقتول کی لاش فوری طور جناح اسپتال پہنچائی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پسٹل کے 2 خول ملے ہیں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول سے ملزمان نے کوئی بھی موبائل فون اور نقدی نہیں چھینی جو ان کے پاس موجود ہے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں جائے وقوعہ سے سی سی فوٹیج میں حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقتول کے بھائی نے میڈیا کو بتایا رحیم اللہ علاقے کی مسجد کے موذن تھے مسجد سے نماز پڑھکر نعت خوانی کے پروگرام میں جارہے تھے کہ انھیں راستے میں قتل کردیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول چھ ماہ کے بیٹے کے باپ تھے اور ان کا کسی بھی سیاسی یہ مذہبی جماعت کو کوئی تعلق نہیں تھا اورنگی ٹاون بہار کالونی کے رہائشی تھے ،