Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار، پاسپورٹس برآمد | زرائع نیوز

بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار، پاسپورٹس برآمد

کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے ایک کارروائی میں بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپا مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا، جو بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔ ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لیے گئے۔

ملزم سے متعدد فارمز، چیک بکس، اسٹمپس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔