دنیا کی100بااثر خواتین کی فہرست جاری، پاکستان کی نیہا منکانی شامل

کراچی :برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی۔

جس میں 2 پاکستانی خواتین افروز نما اور نیہا منکانی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔پی پی آئی کے مطابق شمشال وادی کی افروز نما تین دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں۔

شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں ۔

جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ۔ افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جوجوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں ۔

اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔

ذرائع نیوز کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔

فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: