کراچی، بلدیہ ٹاؤن کی جھاڑیوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد

کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں جھاڑیوں سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی ڈھانچہ رئیس گوٹھ کی جھاڑیوں میں موجود ایک ڈرم سے برآمد کیا گیا ہے۔

ڈھانچے کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈیفنس فیز سیون کے ایک خالی پلاٹ میں رکھے ہوئے ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: