کراچی میں ملکی تاریخ کا ’سب سے بڑا‘ جاب فیئر

شہر قائد میں قائم ایکسپو سینٹر میں پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ’ملکی تاریخ کے بڑا جاب فیئر‘ کا انعقاد کیا گیا۔

اس جاب فیئر میں صبح سے ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچی جبکہ ملک بھر کے مختلف سرکاری و نجی اداروں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی، نیوی اور سندھ پولیس کے ریکروٹمنٹ اسٹالز شرکاء کی توجہ کے خصوصی مرکز رہے۔

جاب فیئر میں نادرا، سندھ ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام بھی اسٹالز لگائے گئے جبکہ ملک بھر کے بینکنگ اور فنانشل ادارے بھی موجود تھے اور قومی ایئرلائن پی آئی اے کا دیدہ زیب اسٹال بھی لگایا گیا۔

سینیٹر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل ملک سے بےروزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے،  تھر پارکر میں پریم نگر عالمی سطح کا بڑا فلاحی پراجیکٹ ہے،  گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی پی ایچ سی جاب فیئر ملکی تاریخ کا ایک بڑا ایونٹ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) کا جاب فیئر نوجوانوں کو دفاعی اداروں میں شمولیت کا سنہرا موقع ہے، جاب فیئر کا مقصد انڈسٹری اکیڈمیز کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا ہے، ملازمت کے خواہاں طلباء کو موجودہ جاب مارکیٹ کے جدید رحجانات سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ایچ سی جاب فیئر کے ذریعے مختلف اداروں کو تعلیم یافتہ افرادی قوت کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔

تقریب میں صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جاب فیئر کے کامیاب انعقاد پر پی ایچ سی کے منتظمین کو مبارک باد بھی پیش کی۔ جاب فیئر کے دوران ہال طالب علموں سے کچا کچھ بھر گیا تھا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor