ظالم درندوں‌نے زیادتی کے بعد 8سالہ ذہنی معذور بچی کو جلا کر مار ڈال

چیچہ وطنی : سفاک شخص نےمبینہ زیادتی کے بعد آٹھ سالہ بچی کوجلا کرمار ڈالا، جس کے باعث شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور اسکول بند اور  بارایسوسی ایشن کی بھی ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں درندہ صفت قاتل نے ذہنی معذور آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور جلا کر قتل کردیا۔

بچی کے قتل کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ، اسکول دفاتر،کاروباری مراکز بند ہے جبکہ چیچہ وطنی بارایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر ہے۔

خیال رہے کہ تین دن قبل چیچہ وطنی کی آٹھ سالہ ذہنی معذور نور فاطمہ آگ لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں گھر آئی تھی، علاج کے لئےلاہورمنتقل کیا گیا لیکن بچی کی جان بچ نہ پائی۔

اہلخانہ کاالزام ہےکہ بچی کو زیادتی کے بعد جلا کرقتل کیاگیا، بچی کے اہلخانہ نے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں زیادتی کے دفعہ شامل نہیں کی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔

بشکریہ اے آر وائے


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: