Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت میں 13 سالہ مسلمان لڑکا ہندوؤں کا بھگوان بن گیا | زرائع نیوز

بھارت میں 13 سالہ مسلمان لڑکا ہندوؤں کا بھگوان بن گیا

مدھیاپردیش: بھارت میں 13 سالہ سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ہونے کے باعث ہندو اسے اپنے بھگوان ’ہنومان‘ کا اوتار سمجھنے لگے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں کا رہائشی 13 سالہ مسلمان بچہ اس وقت تمام ہندوؤں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسے دور دراز علاقوں سے دیکھنے اور اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔ 13 سالہ مسلمان بچے کا نام سہیل خان ہے اور اس کی کمر پر قدرتی طور پر بالوں کا ایک گچھا بنا ہوا جو روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ہندو اس بچے کو اپنے بھگوان ہنو مان کا دوسرا جنم مانتے ہیں۔

سہیل خان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ہندو اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے بچے سے دعائیں کراتے ہیں جب کہ سہیل خان کو مختلف قسم کے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں جن میں پھلوں کی ٹوکریاں اور نقدی شامل ہے۔ سہیل خان کے گاؤں کے افراد نے اس کا نام بجرنگی بھائی رکھ دیا ہے جب کہ جس اسکول میں بچہ زیرِتعلیم ہے وہاں بھی اس کا منفرد مقام ہے اور اساتذہ سمیت تمام بچے اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بچے کے ساتھ بدتمیزی یا ڈانٹ سے گریز کیا جاتاہے ۔

دوسری جانب مسلم بچے سہیل خان کا کہنا ہے کہ کمر پر بالوں کی وجہ سے جو عزت ملتی ہے بہت اچھا لگتا ہے اس لئے میں کبھی بھی اس دم کو کاٹنا نہیں چاہتا۔