لاہور: پنجاب پولیس نے ایک روز قبل پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا البتہ وزیراعظم کی مداخلت پر اُن کے شوہر کو کچھ دیر میں رہا کردیا گیا۔
اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ روتے ہوئے اپنے شوہر کی رہائی اور انصاف کا مطالبہ کررہی تھیں۔ ماریہ بی کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے رات کے وقت ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ انہیں وکیل سے بات کرنے کا موقع تک نہیں دیا۔
تاہم لاہور پولیس کے ترجمان نے ڈیزائنر کی جانب سے بنائی اس ویڈیو کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے بتایا کہ ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو پولیس نے اس لیے گرفتار کیا کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اپنے باورچی کو ہسپتال لے جانے کے بجائے واپس اس کے گاؤں بھیج دیا تھا۔
The counter statment from an official of Punjab police after the clarification statment of Maria B and he claims everything is a lie which they both told in the video . ( Audio ) #MariaB https://t.co/QVp3d59Zt1
— Mohid (@imohidrabbani) March 25, 2020
پولیس کے مطابق ڈیزائنر برانڈ کے مالک طاہر سعید کے ملازم حافظ عمر فاروق میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بجائے اسے واپس گاؤں بھیج دیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھنے کے بعد وزیراعظم نے مداخلت کی اور وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ ماریہ بی کے شوہر کی رہائی کو یقینی بنائیں، بعد ازاں ماریہ بی نے اپنے خاوند کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Feel the difference of law between Elite Class & Lower class #MariaB #mariab 😤 pic.twitter.com/ObEs4iSZVJ
— Fahad Khan Sherwani 🇵🇰 (@fahadsherwani71) March 24, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے حکومت کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ غریب ، متوسط طبقے یا ایلیٹ کلاس کے لیے قانون کو یکساں رکھا جائے، اگر کوئی کرونا پھیلانے کا سبب بنے یا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرے تو اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
And law is always for Lower Class….
Upper class is Exempted from this.
Govt need to remove discriminatory between two Classes 🙄😒#MariaB pic.twitter.com/1UtA213UVg— Xenon Haider🇵🇰❣ (@zeeshanh547) March 24, 2020
Arrest #MariaB and her husband for endangering the lives of many destitute people. @PakPMO should issue a statement on Maria’s claim she made, during a 19 mins long lecture, that @ImranKhanPTI and the army officials intervened and got her husband released. #CoronaAlert pic.twitter.com/4j34Ptddcw
— Ali Salman Alvi (@alisalmanalvi) March 25, 2020
