جناب وزیر اعلی سندھ صاحب!!!!
آپ بہتر جانتے ہیں کہ اس بار صوبہ سندھ میں موسم گرما نہایت شدید ہوگا اور گرمی اپنے عروج پہ ہوگی. چند دنوں کے بعد ماہ مقدس رمضان کریم کی آمد آمد ہے. لیکن ابھی تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی واضح پالیسی ترتیب نہیں دی گئی ہے. ابھی تک اسکولز اس صورت حال میں کافی پریشان ہیں خاص کر پرائیوٹ اسکولز کہ والدین کا ان پر دباؤ بڑھتا جا رہا کہ ماہ رمضان میں بچوں کو چھٹیاں دی جائیں.
والدین کا مطالبہ ہے کہ موسم گرما کی سالانہ چھٹیاں 15 مئ سے 15 جولائ کی جائیں تاکہ روزہ رکھنے والے طلبہ و طالبات کو اذیت ناک گرمی سے بچایا جاسکے.
پرائیوٹ اسکولز مجبور ہیں کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر وہ چھٹیاں نہیں دے سکتے.
صوبہ سندھ میں درجنوں پرائیوٹ اسکولز کی ایسوسی ایشنز ہیں وہ بھی اس سلسلے میں خاطر خواہ کام نہیں کر رہی ہیں ان کی اپنی کوئ مجبوری ہو گی.
جناب وزیر اعلی صاحب! کیا ضروری کہ انگریز کے زمانے سے بنا ہوا موسم گرما کا سالانہ مروجہ طریقہ کار ہی بدستور نافذ رکھا جاے. ہم اپنی ضرورت کے مطابق اس میں ردوبدل کیوں نہیں کرسکتے.
مجھے امید ہے کہ آپ موسم گرما کی چھٹیوں کو طلبہ و طالبات کے حق میں نظر ثانی فرمائیں گے۔ شکریہ۔۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
