علاقے پر بندروں کا قبضہ، رہائشی مکینوں پر تشدد، لوگ گھروں میں‌ محصور

احمد آباد (این این آئی)بھاتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں۔

بندروں کے حملوں سے کئی افراد زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بندر موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے اور جہاں کسی نے موٹر سائیکل کی رفتار ذرا بھی کم کی تو اسے دھکے دے کر گرا نا ان کا محبوب مشغلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ جنگلات نے صورتحال کے پیش نظر پورے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور ان بندروں کیلئے مختلف سکیموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔