Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان سامنے تو آئے، خواجہ سعد رفیق نے بڑا اعلان کردیا | زرائع نیوز

عمران خان سامنے تو آئے، خواجہ سعد رفیق نے بڑا اعلان کردیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات 2018ءمیں لاہور سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ مقابلے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر ریلویز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے انتخابی حلقے کی چیر پھاڑ کر دی گئی، عمران خان جس حلقے سے انتخاب لڑیں گے، میں مقابلہ کروں گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا، نواز شریف کا جمہوری بیانیہ ہی انتخاب میں بکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شدید مشکلات میں بھی نواز شریف کی ثابت قدمی مخالفین کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ شریف قیادت پر کرپشن کے الزمات لوگ سچ ماننے کو تیار نہیں، ہماری اصل طاقت عوام کے اندر پیدا شدہ شعور ہے۔ نواز شریف کی مقبولیت پر ٹارگٹ کرنے والے پریشان ہیں۔