Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ہو بہو بینظیر کی شکل والی یہ لڑکی دراصل کون ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی |

ہو بہو بینظیر کی شکل والی یہ لڑکی دراصل کون ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آزادے حسین برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے نظیر بھٹو شہید کی بہن صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور ان تصاویر میں وہ سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں سجی سنوری دکھائی دے رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین صنم بھٹو کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان کی تصاویر دیکھ کر حیرت میں بھی مبتلا ہیں کیونکہ وہ عروسی جوڑے میں بالکل بے نظیر بھٹو کی کاربن کاپی لگ رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس میں کہا گیاہے کہ آزادے حسین کی شادی کی تقریب میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی اور ان کی زندگی کے اس اہم ترین موڑ پر ان کا ساتھ دیا اور نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔

سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق آزادے حسین کے شوہر کا نام ’ڈینس‘ بتایا جارہاہے تاہم اس کی ابھی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہور ہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ آزادے حسین کی شادی لندن کے ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں ہوئی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ویڈیو میں بلاول بھٹو بھی نظر آ رہے ہیں الیکن اس ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے کوئی حتمی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی بیٹی اور بلاول کی کزن آزادے کی تقریبا ایک سال قبل بولڈ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آئی تھیں جنہوں نے کافی عرصہ تک طوفان برپا کیے رکھا تھا ۔