انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 82 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد ابھی بھی زخمی ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ سوشل میڈیا پر نمازیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نمازی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے، کہ اچانک زلزلہ آ گیا ۔زلزلہ آنے پر نماز موت کے خوف سے بھاگ گئے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی۔۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر کافی تبصرے کیے ۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نماز کی امامت کرنے والے شخص نے امامت جاری رکھی اور خود کو گرنے سے بچانے کے لیے دیوار کا سہارا لے لیا جبکہ ان کے پیچھے موجود نمازی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی نماز توڑ کر بھاگ گئے۔
ویڈیو دیکھیں
https://www.facebook.com/zaryab.sheikh/videos/10215382415687012/?t=0
