Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مریم نواز کے صاحبزادے کا بڑا اقدام، پاکستانی سیاست میں‌ بڑی ہلچل zaraye news

مریم صفدر کے صاحبزادے کا بڑا اقدام، پاکستانی سیاست میں‌ بڑی ہلچل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر تحریک کا حصہ بننے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بھی ووٹ کو عزت دو کی تحریک میں اپنی والدہ اور لیگی کارکنان کے شانہ بشانہ میدان میں کھڑے نظر آئیں گے۔

جنید صفدر غیرملکی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

لیگی ذرائع کے مطابق جنید صفدر آج اڈیالہ جیل میں اپنے نانا نواز شریف، والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کریں گے، بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہوں گے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائیں، کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں گرفتاری پیش کی تھی جبکہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جمعہ کے روز لندن سے لاہور پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے جیل جانے کی وجہ سے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے جنید صفدر پاکستان آئے ہیں تاکہ انتخابی مہم میں اپنی والدہ کی نمائندگی کر سکیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔