کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کےذمہ داران و کارکنان نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے ایم کیو ایم میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے اعلان کیا ہے کہ ناراضی کی وجہ سےدوسری جماعتوں میں جانےوالےواپس آجائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں لڑکر کچھ نہیں ملے گا، ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی سازش ناکام ہوگئی، عوام نے بھروسہ کیا تو ایم کیو ایم ایک بار پھر جیتی اور شازشیوں کی شکست ہوگئی۔
