Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے ایم سی کے کنٹریکٹ ملازم میئر کراچی کی نظر کرم کے منتظر | زرائع نیوز

کے ایم سی کے کنٹریکٹ ملازم میئر کراچی کی نظر کرم کے منتظر

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کنریکٹ ملازمین مئیرکراچی وسیم اخترکی نظرکرم کےمنتظر ہیں، مستقبل کرنے کے لیے تاخیری حربوں سے کام لیتے ہوئے ملازمین کو ذہنی اذیت دی جانے لگی۔

رپورٹ (سید محبوب احمدچشتی) : انتظار کی صلیب پرلٹکے ہوئے بےبس بلدیہ عظمیٰ کراچی کےعارضی ملازمین دوسرے فادرآف سٹی میئرکراچی وسیم اخترکی نظرکرم کےمنتظرہیں اور اب بات آگے نکل چکی کیونکہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقبل کرنے کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

ذرائع کےمطابق کنٹریکٹ ملازمین کومسلسل یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں کہ چند ہفتوں میں آپکا یہ حق آپکودےدیا جائے گا مگر ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا۔

ذرائع کےمطابق کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکےحوالےسےیہ خدشات اپنی جگہ موجودہیں کہ اس عمل میں تاخیرکاعمل اقرباپروری کی عکاسی نہیں کررہاہو۔

واضح رہے بلدیہ عظمیٰ کراچی متعلقہ محکموں کی جانب سے پہلےہی تاخیری حربےاستعمال کرنےکی وجہ سےیہ عارضی ملازمین شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

ذرائع کےمطابق میئرکراچی وسیم اختر اور ایم سی ڈاکٹرسیف الرحمٰن نےاس حوالےسےایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں” گوہرنایاب“ افسر مسعود عالم۔جباربھٹی، تسنیم احمد۔اورریحان خان شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی نےاپنا تمام کام مکمل کرکےمیئرکراچی وسیم اخترکی خدمت اقدس میں پیش کرناتھا اہم ذرائع کےمطابق یہ کہا گیا تھاکہ دس پندرہ دنوں میں کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرکےان کےلیٹرزجاری کردیئےجائیں گے مگر دوہفتوں سےزائدگزرجانےکےبعدبھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کےان کنٹریکٹ ملازمین کوسوائےذہنی اذیت دینےکےعلاوہ کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کےعارضی ملازمین کواس ذہنی اذیت سےنجات دلوانےمیں میئرکراچی وسیم اختر۔میئونسپل کمشنرڈاکٹرسیف الرحمٰن سمیت متعلقہ افسران اپنا ” مثبت “ کرداراداکریں تاکہ کنڑیکٹ ملازمین اوربلدیہ عظمیٰ اور میئرکراچی وسیم اخترکےدرمیان اعتمادکی فضاء قائم رہے اوراسکے اثرات آنےوالےبلدیاتی انتخابات کےنتائج پربھی اثرانداز ہوں۔