لاہور: معروف اداکار و مصنف عاشر عظیم کو عزت اور احترام کے ساتھ پاکستان واپس لانے اور انہیں سرکاری نوکری پر بحال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی، جس میں ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ اور فلم ’مالک‘ کے مصنف و ہدیتکار عاشر عظیم کو باوقار اور باعزت طریقے سے وطن واپس لانے اور انہیں ان کی سرکاری نوکری پر بحل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عاشر عظیم نے سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد پاکستان کسٹم میں ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے، دلجمعی اور تندہی کے ساتھ کام کرنے اور ایمانداری کی پاداشت میں انہیں بلاجواز بے شمار انکوائریوں میں پھنسایا گیا اورمقدمات بنائے گئے تاہم وہ تمام تر مقدمات سے باعزت طور پر بے گناہ ثابت ہوئے۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عاشر عظیم نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کے پیش نظر پاکستان کسٹم کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور وہ بیرونِ ملک چلے گئے ۔
فلم مالک کی مصنف و ہدیتکار عشر عظیم کو عزت و احترام سے پاکستان لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد PTI کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سےجمع کرائی گئی
ایوان سمجھتا ہے کہ ڈرامہ سیریل “دھواں” اور فلم “مالک” کے خالق عاشر عظیم محب وطن پاکستانی ہیں۔متن pic.twitter.com/JTuigxkbKk
— Seemabia Tahir PTI (MPA) (@seemabiatahir) March 27, 2019
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ قرض اتارنے کے لیے عاشر عظیم اور اُن کے دونوں بیٹے کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوری کررہے ہیں جو سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، ایسے محسنوں کو باعزت طریقے سے واپس لایا جائے۔
