Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن اقبال، بلاک تین میں 15 فٹ گہرا موت کا گڑھا | زرائع نیوز

گلشن اقبال، بلاک تین میں 15 فٹ گہرا موت کا گڑھا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گلشن چورنگی کے قریب 15 فٹ گہرا گھڑا خطرے کا باعث بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک سات سالہ بچہ 15 فٹ گہرے گٹر میں گرا جو گلشن چورنگی کے قریب الاقصیٰ بین کوئیٹ ہال کے قریب واقع ہے۔

اس گڑھے کو حکومت نے 10 سے زائد بار مرمت کے بعد درست کیا مگر اطلاعات ہیں کہ ہال کا مالک اپنی لائن کے چکر میں دوبارہ اسے کھول دیتا ہے۔

بچے کے اہل خانہ نے جب ہوٹل مالک سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو اُس نے بجائے داد رسی کے دھمکانا شروع کردیا، روزانہ گلشن اقبال کے بلاک تین کے اس مقام سے سیکڑوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے۔

اندھیرے میں آنکھوں سے اوجھل رہنے والا یہ گہرا گڑھا کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

گلشن اقبال کے مکینوں اور بالخصوص متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہال مالک کی بے حسی پر اُس کا بائیکاٹ کریں اور آئندہ القصیٰ بینکوئیٹ کو اپنی تقریبات کے لیے منتخب نہ کریں۔ اطلاعات ہیں کہ ہال کے مالک نے اپنا روز مرہ کا کچرا پھینکنے کے لیے ہر بار اس گڑھے کو کھلوایا۔

ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.facebook.com/syed.sohail.921677/videos/pcb.1653341374801520/953026731568520/?type=3&theater&ifg=1

بلدیاتی نمائندوں اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور اس گڑھے کو بند کرنے کے انتظامات کریں اور ہال مالک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ انسانی جانوں کو ؐمحفوظ رکھا جاسکے۔