Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب، سنگین جرم میں‌ ملوث ہونے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 کے سر قلم، خاتون بھی شامل | زرائع نیوز

سعودی عرب، سنگین جرم میں‌ ملوث ہونے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 کے سر قلم، خاتون بھی شامل

ریاض: سعودی حکومت نے جرم ثابت ہونے پر ایک خاتون اور دو پاکستانیوں سمیت چار افراد کے سر قلم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ملزمان کو گزشتہ برس منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا جنہوں نے دورانِ سماعت اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کو دورانِ کیس صفائی کا مکمل اختیار دیا گیا، جرم ثابت ہونے پر چار افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے اُن کا ایک روز قبل سر قلم کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں مکے میں مجرمان کے سرقلم کیے،  جن کے سر قلم کیے ان میں 2 پاکستانی، ایک یمنی شخص اور ایک نائیجیرین خاتون شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 53 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔