Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سوشل میڈیا پر لوگوں‌ کو ورغلانے والے داعش کے پانچ کارندے گرفتار | زرائع نیوز

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سوشل میڈیا پر لوگوں‌ کو ورغلانے والے داعش کے پانچ کارندے گرفتار

کراچی: گلشن معمارپولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو انٹیلیجنس بنیاد کی معلومات پر تیسر ٹاؤن میں ایک کمپاؤنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دستی بم، غیرقانونی اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

https://zaraye.com/ctd-arrest-target-killers

پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں۔