سرل المیڈا نے اپنا ایوارڈ کا حقدار کسے ٹھہرایا؟‌ ایسا نام جسے کم لوگ جانتے ہیں

کراچی: ڈان اخبار میں شائع ہونے والے کالم سے شہرت کی بلندیوں کو تنازعات میں گھرنے والے صحافی سرل المیڈا کو آزادیِ صحافت کا ایوارڈ دیا گیا تاہم انہوں نے اپنے ایوارڈ کا حقدار ایڈیٹر کو قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹییٹوٹ (آئی پی آئی) کی جانب سے دنیا بھر کے صحافیوں کو اُن کے کام اور بہادری کی وجہ سے ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

دنیا کے 100 ممالک میں صحافیوں، مدیران اور نامور جرنلسٹس کی عالمی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ ’آئی پی آئی اور فار فری میڈیا نے ڈال کے مدیر اور کالم نگار سرالمیڈیا کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا‘‘۔ آئی پی پی نے اپنے بیان میں سرالمیڈا کو پریس فریڈم ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرل المیڈا نے پاکستان میں غداری کے مقدمات کا سامنا بھی کیا۔

خیال رہے کہ آئی پی آئی ورلڈ پریس فریڈم ہیرو ایوارڈ ‘ان صحافیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ذاتی خطرات کے باوجود میڈیا کی آزادی کے لیے بنا خوف و خطر منفرد کام کیا ہو’۔

دوسری جانب سر المیڈا نے فریڈم ہیرو کا اعزاز ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کا اصل حقدار ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس کو قرار دیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ اس کا سہرا عباس ظفر کو جاتا ہے جنہوں نے ہر قسم کے دباؤ، خطرات، دھمکیوں کو برداشت کیا مگر مؤقف پر ڈٹے رہے‘۔

سرل المیڈا نے کہا کہ جن دھمکیوں اور دباؤ کا سامنا ایڈیٹر نے کیا وہ منظر عام پر نہیں آئیں، مگر ان سارے معاملات سے بخوبی نبردآزما ہوئے اور اچھے سے معاملات کو حل کیا‘۔ صحافی نے پاکستان سب کے لیے کا بھی نعرہ تحریر کیا۔