Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ناراض بلوچوں کو معافی دی جائے، بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل کیا جائے، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

ناراض بلوچوں کو معافی دی جائے، بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل کیا جائے، مصطفیٰ کمال

کوئٹہ ، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شخصیات اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے بعد کوئٹہ پی ایس پی کا دوسرا بڑا مرکز ہے، ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی اندوناک ہے، مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان کے عوام کے دلوں میں کانٹا ہے اسکا حل ناگزیر ہے، ناراض بلوچوں سے بات کر کے معاملات حل کئے جائیں، کوئی بھی پاکستان سے نفرت نہیں کرتا، انہیں اپنی ماوں کے پاس آنے دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف کوئٹہ فاتحہ خوانی کرنے آتے ہیں، پورے پاکستان میں قومی اسمبلی کی نشستیں برابر ہونی جائیے، 18ویں ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں، اسکے ثمرات نچلے طبقے تک منتقل نہیں ہوئے، صوبوں سے اضلاع تک 18ویں ترمیم کے ثمرات پہنچائے جائیںاین ایف سی کے ایواڈ کے ساتھ صوبے کے پی ایف سی ایواڈ کا اجرا کریں، بلوچستان میں سیلابی نقصانات کے لئے وفاق خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے ہزار گنجی واقع قابل افسوس ہے، شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں مستقبل میں اللہ ایسے واقعات سے محظوظ رکھے۔