Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہلا رضا نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔۔۔۔ ویڈیو | زرائع نیوز

شہلا رضا نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔۔۔۔ ویڈیو

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے متنازع بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا تمام خلفائے راشدین پر مکمل ایمان ہے۔

شہلا رضا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پروگرام ختم ہونے کی وجہ سے ناظرین تک مکمل پیغام نہیں پہنچ سکا، میں ایسا کچھ نہیں کہنا چاہ رہی تھی جیسا اُسے پیش کیا جارہا ہے۔

شہلا رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ : ’ جیو نیوز پر ایک پروگرام کیا وہ جس طرز پر ہورہا تھا ، اُس میں جو میں نے کہا اور جو پروگرام ختم ہونے کی وجہ سے نہیں کہہ سکی اُس پر جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی میں اُن سب سے معذرت خواہ ہوں‘۔

’میں تمام خلفاء پر یقین رکھتی ہوں اور سمجھتی ہوں ، بعد از خدا قصہ مختصر رسول اللہ ہیں اور اسلام کے لیے جس جس نے کام کیا وہ سب میرے لیے قابل احترام ہیں، میرا اتنا قد نہیں ہے کہ اُن پر تنقید کے بارے میں سوچ بھی لوں، آج بھی جو لوگ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کررہے ہیں میں اُن کے آگے کچھ بھی نہیں ہوں‘۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سمجھتی ہوں میری اس معذرت کو قبول کیا جائے اور جو میری بات کا مقصد تھا ہی نہیں اُس کو ویسے نہ لیا جائے جیسے پیش کیا جارہا ہے‘۔

https://zaraye.com/remove-shehla-raza-trend-on-twitter/