کراچی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب ویڈیو بلاگر پر الزام عائد ہوا ہے کہ انہوں نے پاکستانی نژاد کینیڈین یویٹوب اسٹار شام ادرین کی اہلیہ سحر عرف فروگی پر حملہ کیا۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ شام ادریس اور اُن کی اہلیہ کراچی کے نجی مال میں مداحوں سے ملاقات کے لیے موجود تھے اسی دوراں ایک لڑکے نے سحر عرف فروگی کے منہ پر زوردار مکا مارا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شام ادرین ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے اور غصے میں کہہ رہے ہیں کہ ’’لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والا بے غیرت، جس نے لڑکی کے منہ پر مکا مارا‘‘۔
سحرفروگی نے الزام عائد کیا کہ ہے اُن کے منہ پر مُکا شام ادریس کے سخت حریف سعد اور اُن کے لڑکوں نے مارا کیونکہ وہ ہماری شہرت سے خوفزدہ اور جیلس ہوتے ہیں۔ شام ادریس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوب بلاگر سعد کو سوشل میڈیا پر ڈکی کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہ اپنی مختلف ویڈیوز میں وی بلاگر کا مذاق بناتے نظر آتے ہیں۔
