Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی نمائندے کراچی سے غافل، شہریوں‌ کو کچرے کے انبار کی عیدی | زرائع نیوز

بلدیاتی نمائندے کراچی سے غافل، شہریوں‌ کو کچرے کے انبار کی عیدی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی نمائندوں اور میئرکراچی وسیم اختر کی عدم دلچسپی کے باعث شہری ذہنی اذیت و کرب میں مبتلا ہیں۔

عید کی آمد سے قبل شہر کے مختلف علاقوں اور بالخصوص سینٹرل میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گیے ہیں۔

ناظم آباد انڈر بائی پاس میں تین تین فٹ تک سیوریج کا پانی بھر ہوئے دو روز گزر گئے، پاک کالونی اور ناظم آباد میں بھی سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔

Image result for karachi garbage

گرومندر سے کریم آباد اور عائشہ منزل تک مین سڑک اور گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد سمیت سائٹ ایریا، اورنگی ٹاؤن کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔

Image result for karachi garbage

بلدیاتی نمائندوں کے پاس عوام مسائل حل کرنے کا وقت نہیں کیونکہ وہ افطار کی دعوتوں میں مصروف ہیں، میئر کراچی سمیت تمام ہی بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی جماعتوں کے لیے تو کام کرتے نظر آتے ہیں مگر شہریوں کے لیے کام کرنے میں اُن کے پاس بہانے اور حجتیں موجود ہوتی ہیں۔

Image result for karachi garbage

کراچی کی اس سے زیادہ ابتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی گئی، نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے لیے گئے مگر آج پھر گجر نالہ سمیت دیگر ندیوں کی حالت ابتر ہے، اگر شہر میں بارش ہوجاتی ہے تو سیلاب کا خدشہ ہے۔

Image result for karachi garbage

سندھ حکومت شہر میں ہونے والی گندگی کا الزام بلدیاتی حکومت پر عائد کرتی ہے جبکہ میئر کراچی اور چیئرمینز کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اختیار نہیں ہے، اب ایسی صورت میں شہری کہاں جائیں؟