Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شناختی کارڈ سے متعلق سندھ حکومت کے نادرا کو احکامات | زرائع نیوز

شناختی کارڈ سے متعلق سندھ حکومت کے نادرا کو احکامات

کراچی: سندھ حکومت نے نادراکو مراسلہ تحریر کیاہےکہ جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نادرااپنےتمام دفاترکےاوقات کارکوبڑھائے۔ مردم شماری کےلیے شناختی کارڈ لازمی ہیں۔

سندھ حکومت نے حالیہ مردم شماری کی آمد کے موقع پر اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ سندھ حکومت نے نادرا کو مراسلہ تحریر کیاہےکہ اپنےتمام دفاترکےاوقات کارکوبڑھائے۔ مراسلے میں کہاگیاہےکہ نادرادفاتر5بجےکےبعدبھی کھلےرکھےجائیں گے۔سندھ حکومت نے نادرا سے درخواست کی ہےکہ شناختی کارڈزکےاجراکوتیزکیاجائے۔

سندھ حکومت نے مراسلے میں لکھا ہےکہ مردم شماری میں شناختی کارڈزلازمی ہے۔ مراسلے میں درج ہےکہ لاکھوں افرادشناختی کارڈسےمحروم ہیں۔ مردم شماری کے موقع پر لاکھوں افرادشمارہونےسےمحروم رہ سکتےہیں۔

سندھ بھر میں مردم شماری کا آغاز15 مارچ سے ہورہاہے۔ سماء