Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکا نیوی کا بحریہ جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز | زرائع نیوز

امریکا نیوی کا بحریہ جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے بحری جہاز میسن نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد پر جہاز کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج سمندر میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے قیام میں کوشاں ہیں۔

بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ 2004سے کولیشن میری ٹائم کمپین(CMCP)میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد خطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔