سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کا بجٹ پیش کردیا، جس کا تخمینہ 12 کھرب 18 ارب روپے رکھا گیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 284 ارب روپے، تعلیم کے لیے 178 ارب، صحت کے لیے 114 ارب، سیکیورٹی کے لیے 109 ارب، شہر قائد کے لیے 40 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا۔
آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ پیش کیا جب کہ اپوزیشن نے اسے روایتی طور پر ماننے سے انکار کیا اور خوب ہلڑ بازی بھی کی۔


