کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ میں پانی کے بحران کو حل کرنے کے لیے کوئی خاصی رقم نہیں رکھی گئی، کے فور کے لیے 80 کروڑ جبکہ سیوریج کے ایس تھری منصوبے کے لیے پانچ ارب مختص کیے گئےْ
نظرثانی شدہ پی سی ون کی وجہ سے دونوں منصوبے متنازع ہوگئے جس پر وفاق کے تحفظات بھی ہیں، سندھ حکومت اور واٹربورڈ کی نااہلی کے باعث کے فور منصوبے کی لاگت 25.5 ارب سے بڑھ کر 75 ارب تک پہنچ گئی۔

