Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماورا حسین نے اعلیٰ‌ مثال قائم کردی، رشی کپور سے ملاقات | زرائع نیوز

ماورا حسین نے اعلیٰ‌ مثال قائم کردی، رشی کپور سے ملاقات

پاکستانی اداکارہ نے ماروا حسین نے امریکا میں مقیم کینسر سے جنگ لڑںے والے بھارتی اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ماورا اور ایک لڑکی رشی کپور کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں، صارفین اسے جعلی یا ایڈیٹ سمجھ رہے تھے تاہم اب رشی کپور نے تصدیق کی ہے کہ ان سے پاکستانی اداکارہ نے ملاقات کی۔

رشی کپور اور ماروا حسین کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون نے بولی وڈ اداکار سے سوال کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی نوجوان خواتین کون ہیں؟

رشی کپور نے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں نظر آنے والی خاتون معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اُن کی دوست خدیجہ ہیں، لیجنڈری اداکار نے ماورا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ماورا رشی کپور کی اہلیہ نیتو سے بھی ملاقات کرچکی ہیں، کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے اور بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ماورا واحد پاکستانی اداکارہ ہین جنہوں نے لیجنڈری اداکار سے ملاقات کی۔
ماضی میں ماورا اداکار کی اہلیہ سے بھی مل چکی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر