Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان میں‌ کرکٹ اور قومی ٹیم پر مکمل پابندی کی درخواست عدالت میں‌ دائر | زرائع نیوز

پاکستان میں‌ کرکٹ اور قومی ٹیم پر مکمل پابندی کی درخواست عدالت میں‌ دائر

ورلڈکپ 2019 میں ناقص کارکردگی دکھانے اور بالخصوص بھارت سے شکست کھانے کے بعد عدالت میں قومی ٹیم پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی۔

کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی جو گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔ مذکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جہاں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہوں تو وہاں کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ نہیں کیے جاسکتے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی گئی ورلڈکپ میں پاکستان کے دیگر میچز منسوخ کرکے اسے فوری واپس بلانے کا حکم دیا جائے جبکہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے کرکٹ ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ سینئر سول جج رائے افضال کھرل نے پٹیشن سماعت کے لیے سول جج ابرارعلی کو تفویض کردی جنہوں نے پی سی بی حکام کو 20 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔