کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30پیسے کے اضافے کے ساتھ131 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور روپے کی قدر مزید کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پرپہنچ جاتاہے۔کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور جنوری سے روپے کی قدر میں 20 فی صد تک کمی دکھی گئی ہے،جس کے ساتھ ملکی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
