صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اے آر وائی کے پروگرام رپورٹرز میں اپنی خبر بتاتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے عمران خان فیصلہ کرچکے اور انہیں مستقل کیا جائے گا۔
صابر شاکر کے پروگرام کی ویڈیو نامور صحافی انصار عباسی نے اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے شیئر کی۔
وزیر اعظم عمران خان جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینے کا فیصلہ کر چکے…… سنیے 👇 pic.twitter.com/jwEUuZWrDh
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) June 19, 2019
