Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
غیرقانونی تعمیرات:‌سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ | زرائع نیوز

غیرقانونی تعمیرات:‌سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

 

کراچی: رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور رکن سندھ اسمبلی عمر عماری کی قیادت میں کے بی سی اے کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعمیر ہونے والے پورشن توڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاقت آباد گلبرک میں غیرقانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں، ساٹھ گز پر پانچ منزلہ عمارتیں بنانا خطرناک ہے، اگر زلزلہ آجاتا ہے تو اسکے لیئے عمارتوں میں بڑی تباہی آسکتی ہے، کسی بھی نا گہانی حادثے کو ذمہ دار کون ہوگا؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارات کے خلاف آپریشن آپریشن مک مکا کے لیے کیا جاتا ہے، فوج سے رینجرز سے اپیل ہے کہ ایس بی سی اے کو تحویل میں لیں۔